29 اگست 2016 - 16:23
ایران عراق میں قیام امن اور انسداد دھشتگردی کی بھرپور حمایت کرتا ہے: بروجردی

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق میں قیام امن و استحکام اور انسداد دہشتگردی کی بهرپور حمایت کرتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق میں قیام امن و استحکام اور انسداد دہشتگردی کی بهرپور حمایت کرتا ہے.

یہ بات سنئیر رکن پارلیمنٹ 'علاء الدین بروجردی' نے عراق کی اسلامی مزاحمتی النجباء کے سیکرٹری جنرل 'شیخ اکرم الکعبی ' کے ساته ایک ملاقات میں کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور حکومت عراق اور شام میں امن و استحکام کی تمام کوششوں اور اقدامات کی حامی ہیں.

بروجردی نے کہا کہ شام میں مزاحمتی تحریک کے خلاف امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی سازشیں گزشتہ چار سے چلتی آرہی ہیں مگر یہ شیطانی عزائم عراقی اور شامی قوم کے عزم کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں.

اس موقع پر عراقی رہنما شیخ اکرم الکعبی نے اعلی ایرانی رکن اسمبلی کو عراق میں متعدد علاقوں کو داعش سے آزاد کرانے کے حوالے سے آگاہ کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ عراق فورسز نے داعش دہشتگردوں کے قبضے سے مختلف مقامات آزاد کرایا ہے اور جلد ہی کامیاب آپریشن کے ذریعے موصل اور الانبار کے صوبے کے کچه حصے کو دشتگردوں سے خالی کروا لیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی حکومت بالخصوص قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا نہایت شکرگزار ہیں کہ وہ عراق سمیت خطی مظلوم اقوام کو دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں بهرپور حمایت کرتے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲